بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام انتقال کرگئے

تراسی سالہ کلام انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔ انہیں قریب ہی بیٹھانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی آخری کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

304291
بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام انتقال کرگئے

بھارت کے سابق صدر اور عالمی شہرت یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالکلام 83 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔
تراسی سالہ کلام انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔
انہیں قریب ہی بیٹھانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی آخری کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹر عبدالکلام بھارت کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے 25 جولائی 2002 سے 25 جولائی 2007 تک اپنے منصب پر فائز رہے ان کی وجہ شہرت ان کی سائنس کے میدان میں خدمات تھیں۔ ڈاکٹر عبدالکلام نے بھارتی خلائی اور میزائل ٹیکنالوجی کو وسیع کرنے اور انہیں جدید بنانے میں بہت کام کیا اور جدید بھارتی خلائی مشن ان ہی کا مرہون منت ہے جب کہ انہوں نے بھارتی ایٹمی پروگرام میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا جس کے بعد بھارت 1998 میں ایٹمی طاقت بنا، اپنی اس مہات کے سبب ڈاکٹر عبدالکلام بھارت میں ’’میزائل مین‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں