اویغور باشندوں کی جبرا بے دخلی کی مذمت،تھائی لینڈ سے احتجاج

امریکہ نے اویغور ترکوں کو ان کی رضا کے بغیر چین کے حوالے کرنے پر حکومت تھائی لینڈ کی مذمت کی ہے

378129
اویغور باشندوں کی جبرا بے دخلی کی مذمت،تھائی لینڈ سے احتجاج

امریکہ نے اویغور ترکوں کو ان کی رضا کے بغیر چین کے حوالے کرنے پر حکومت تھائی لینڈ کی مذمت کی ہے ۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ تھائی حکومت کا یہ اقدام بے گناہ اور نہتے انسانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بے حسی کا مظہر ہے جو کہ قابل افسوس ہے ۔
کربی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس اقدام کے بعد اویغور باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھنے سمیت انہیں نا انصافیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
کربی نے تھائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ پانے والے اویغور باشندون کو جبرا ملک بدر کرنے سے گریز کرے۔
امریکی حکومت نے چینی انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اویغور باشندوں کے خلاف اپنے موقف میں عالمی اقدار کا پاس رکھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں