افغان فوجی جرنیل منشیات کا اسمگلر نکلا

افغان پولیس نے فوج کے ایک جرنیل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں بیس کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے

328045
افغان فوجی جرنیل منشیات کا اسمگلر نکلا

افغان پولیس نے فوج کے ایک جرنیل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں بیس کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
اس گرفتاری کی کابل میں پولیس کے علاوہ ملکی وزارت دفاع کے حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
کابل میں وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے آج صحافیوں کو بتایا کہ افغان آرمی کے اس گرفتار کیے گئے بریگیڈیئر جنرل کا نام عبدالسمیع ہے اور وہ شمالی صوبے بلخ میں فوجی بھرتی کے ایک مرکز کا کمانڈر ہے۔
افغان آرمی کے اس جرنیل کو اس وقت گرفتار کیا گیا، جب پولیس نے آرمی کے ایک ٹرک میں سفر کے دوران اس جنرل، اس کے فوجی محافظ اور ڈرائیور کو روکا تو اس ٹرک میں سے بیس کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی


ٹیگز:

متعللقہ خبریں