چین میں شدید بارشیں جانی نقصان کا سبب بن رہی ہیں

ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے

326702
چین میں شدید بارشیں جانی نقصان کا سبب بن رہی ہیں

چین میں شدید بارشیں جانی نقصان کا سبب بن رہی ہیں۔۔۔
ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
4 دن سے جاری بارشوں کی وجہ سے 100 گھر منہدم ہو گئے ہیں جب کہ 200 سے زائد گھر وں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
سیلابی پانی کی وجہ سے تقریباً 7 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب آ گئی ہے۔
بجلی اور انفراسٹرکچر کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں