اوئیغور باشندوں پر دباو کی پالیسی ماہِ رمضان میں بھی جاری

سرکاری ملازمین اور طالبعلموں پر روزے کی ممانعت کے بعد اب ایک اوئیغور قصبے نیا میں الکحل کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے

314319
اوئیغور باشندوں پر دباو کی پالیسی ماہِ رمضان میں بھی جاری

چینی انتظامیہ کی اوئیغور باشندوں پر دباو کی پالیسی ماہِ رمضان میں بھی جاری ہے۔۔۔
سرکاری ملازمین اور طالبعلموں پر روزے کی ممانعت کے بعد اب ایک اوئیغور قصبے نیا میں الکحل کا فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔
اوئیغور اکثریت کے اس قصبے میں عوام کی اکثریت الکحل کا استعمال نہ کرنے کے باوجود فیسٹیول کا اہتمام کر رہے ہیں۔
فیسٹیول کے مناظر کو تحصیل کے گورنر دفتر کی انٹر نیٹ سائٹ سے نشر کیا گیا اور اس طرح کی ویڈیوز کے ساتھ جدیدیت کے ملک کے دیہی علاقوں تک بھی پہنچنے پر زور دیا گیا ہے۔
عالمی اوئیغور کانگریس نے عوان کے عقیدے اور ثقافت کو نظر انداز کرنے والے اس فیسٹیول کو ایک تحریک قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں درپیش اس کشیدگی کی وجہ سے سینکڑوں اوئیغوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ہزاروں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
بیجنگ انتظامیہ صورتحال کے تجزئیے کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو بھی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں