غرقاب بحری جہاز میں موجودمسافروں کے زندہ رہنے کی امیریں ختم

حادثے کے چار روز گزر جانے کے بعد مسافروں کے زندہ رہنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں ۔

293314
 غرقاب بحری جہاز میں موجودمسافروں کے زندہ رہنے کی امیریں ختم

چین کے جنوب مشرق دریائے یانگ زے میں بحری جہاز کے غرق ہونے سے 400 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
چار منزلہ اس مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 446 چینی شہری اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔جہاز کے غرق ہونے کے بعد چودہ افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 97 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔حادثے کے چار روز گزر جانے کے بعد مسافروں کے زندہ رہنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں ۔
سی سٹار نامی اس مسافر بردار جہاز پر سوار افراد مشرقی شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع شہر چونگ کنگ کے قریب دریائے یانگ زے کے کنارے واقع خوبصورت علاقے کی سیر کے لیے جارہے تھے کہ راستے میں جہاز طوفان کی زد میں آنے کے بعد بچاؤ کا سگنل دیے بغیر ہی غرقاب ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثناء حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے 1200 افراد سے ڈی این ائے سمپل لیے گئے ہیں ۔ ۔ ماہرین کیمطابق دریاؤں میں سفر کرنے والے بحری جہاز لہروں اور ہواؤں کا مقابلہ کرنے کی کم صلاحیت رکھتے ہیں ۔خیال کیا جاتا ہے کہ سی سٹار نامی یہ جہاز بھی اسی وجہ سے غرق ہوا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں