مسلمانوں کیطرف سے مندر کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ

مسلمانوں نے مندر کی تعمیر کے لیے زمین کا عطیہ سے کرمذہبی رواداری کی روشن مثال قائم کردی ہے۔

293078
مسلمانوں  کیطرف سے مندر کی تعمیر کے لیے زمین عطیہ

مسلمانوں نے مندر کی تعمیر کے لیے زمین کا عطیہ سے کرمذہبی رواداری کی روشن مثال قائم کردی ہے۔
ہندوستان کے شہر پٹنہ میں ہندومت کا دنیا میں سب سے بڑا مندر تعمیر کیا جائے گا۔ مندرکی تعمیر کا منصوبہ مہاویر مندر ٹرسٹ نے تشکیل دیا ہے۔ ٹرسٹ کے سیکریٹری آچاریہ کشور کمار نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے جو جگہ موزوں سمجھی گئی تھی وہ ہندوؤں کے علاوہ تین درجن مسلمان خاندانوں کی بھی ملکیت تھی۔ کچھ مسلمانوں نے زمین جذبہ خیرسگالی کے تحت بلامعاوضہ فراہم کردی جب کہ باقی خاندانوں نے برائے نام معاوضہ لیا۔ اگر یہ لوگ زمین نہ دیتے تو مندر کی تعمیر کا منصوبہ التوا میں چلاجاتاکیوں کہ پھر تعمیر کے لیے نئی جگہ ڈھونڈنی پڑتی جس میں خاصا وقت صرف ہوتا۔ مقامی مسلمانوں نے وسیع القلبی اور مذہبی رواداری کا شان دار مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے وہ بلاشبہ تعریف کے مستحق ہیں۔
اس مندر کو یوپی کے مشرقی چمپارن ضلعے کے علاقے جانکی نگر میں تعمیر کیا جائے گا ۔ اس میں بیک وقت بیس ہزارافراد جمع ہوسکیں گے۔تعمیراتی عمل کا آغازجون میں ہوگا۔ اس منصوبے کے لیے مہاویر مندر ٹرسٹ نے پچاس ارب روپے مختص کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں