تھائی لینڈ میں انسانی تاجر گرفتار

تھائی لینڈ میں اراکان کے مسلمانوں کے المئیے کے ذمہ دار ٹھہرائے جانے والےلیفٹینیٹ جنرل ماناس کونگ پان نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

292050
 تھائی لینڈ میں انسانی تاجر گرفتار

تھائی لینڈ میں اراکان کے مسلمانوں کے المئیے کے ذمہ دار ٹھہرائے جانے والےلیفٹینیٹ جنرل ماناس کونگ پان نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
کونگ پان پر 2012 سے لیکر 2015 تک بنگلہ دیش اور میانمار سے تھائی لینڈ کے راستے ملائشیا کو انسانی تجارت کرنے اور انسانوں کو فدیہ لینےکے لیے اغواء کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔
ملائشیا کی سرحد کے قریب پاڈانگ بیسار میں غیر قانونی تارکین وطن کے ایک خفیہ کیمپ کا پتہ چلایا گیا ہے جہاں سے 32 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
تھائی لینڈ کی حکومت نے علاقے میں انسانوں کی تجارت کی سرگرمیوں کیخلاف جاری اپریشن کےدوران پولیس اہلکاروں ،مقامی سیاستدانوں اور بعض لیڈروں سمیت 82 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے اور ان میں سے 52 کو حراست میں لے لیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں