مصنوعی جزیرے کی تعمیر کے معاملے پر کشیدگی

امریکہ اور چین کے درمیان مصنوعی جزیروں کی تعمیر کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے ۔

296264
مصنوعی جزیرے کی تعمیر کے معاملے پر کشیدگی


امریکہ اور چین کے درمیان مصنوعی جزیروں کی تعمیر کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے ۔
چین نے امریکہ کیطرف سے بحرالکاہل میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر کو روکنے کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ جنوبی چین کے سمندر میں انھیں مصنوعی جزیرے تعمیر کر نے کا حق حاصل ہے ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان حواچن ینگ نے کہا کہ بیرونی ممالک کو چین کی اپنی سرزمین کے اندر تیار کیے جانے والے منصوبوں میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔انھوں نے ا مریکہ پر علاقے میں مسائل کھڑا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین کیطرف سے تعمیر کیے جانے والے جزیرے پر اس کی خود مختاری کے حق کو تسلیم نہ کرتے ہوئے علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی اشتعال انگیر یوں کا مرتکب ہوا ہے ۔تائیوان ،چین، برونی، ملائشیا ،ویتنام اور فلپائن پٹرول اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کے علاقے جنوبی چین کے سمندر پر اپنا حق ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں