افغانستان کے مختلف شہروں میں دہماکوں سے 28 افراد ہلاک

افغان فورسز اور طلاب کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 21 عسکریت پسند ہلاک کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا افغانستان میں وزارتِ انصاف کے دفتر کے باہر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئےہیں

283370
افغانستان کے مختلف شہروں میں دہماکوں سے  28 افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہماکوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان فورسز اور طلاب کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 21 عسکریت پسند ہلاک کردیے گئے ہیں۔
دریں اثنا افغانستان میں وزارتِ انصاف کے دفتر کے باہر ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہوگئےہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کابل میں یہ پانچواں بم دھماکہ ہے جن میں سے تین کا نشانہ وزارتِ انصاف اور اس سے متعلقہ شعبوں کے ملازمین بنے ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ وزارتِ انصاف کی پارکنگ میں اس وقت ہوا جب ملازمین چھٹی کے وقت عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی گونج پورے کابل شہر میں سنی گئی۔ تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حال ہی میں وزارتِ انصاف کے ملازمین پر ہونے والے دونوں حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
اس سے قبل اتور کو بھی ایک کار سوار خود کش حملہ آور افغانستان میں یورپی یونین کے پولیس مشن کے قافلے سے ٹکراگیا تھا جس کے نتیجے میں دو افغان اور ایک برطانوی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں