مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں ۔

270184
مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور سے لٹی بیلٹ جانے والی مسافر بس بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے بس کوکاٹ کر ان سے اندر سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔
طبی ذرائع نے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 35 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں