نیپال میں ترک ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں

7٫8 کی شدت کے زلزلے سے بری طرح متاثرہ نیپال میں ترک ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں

260469
نیپال  میں  ترک ہلال احمر کی امدادی کاروائیاں

ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کے دامنوں میں متعدد دیہاتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والے 7٫8 کی شدت کے زلزلے کے بعد علاقے کا رخ کرنے والے ترک ہلالِ احمر نے نیپالی زلزلہ زدگان کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔
دارالحکومت کٹھمنڈو سے تقریباً 12 گھنٹے کی دوری پر واقع سم جنگ گاؤں کے باسیوں کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش کرنے والے ترک ہلال احمر نے علاقے کے مکینوں کو خوردنی اشیاء، پانی اور کمبل فراہم کیے۔
ترک ہلال احمر کے نیپال وفد کے سربراہ مجاہد صالح نے بتایا کہ ہم نے زلزلے کے 24 گھنٹے بعد ہی کٹھمنڈو پہنچتے ہوئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔
دوسری جانب ترک ہلال احمر نے بختہ پور تحصیل میں 56 مربع میٹر کے رقبے پر عمومی مقصد کے زیر تحت ایک خیمہ قائم کیا ہے۔ جو کہ نیپال میں ترک ہلال احمر کا 5 واں امدادی خیمہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں