افغان فورسز کے آپریشن میں 17طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےطالبان کے خلاف آپریشن کیا جس میں 17 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں

288810
افغان فورسز کے آپریشن میں 17طالبان ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ زابل، پکتیا،فرح، بلخ اور ہرات میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا جس میں 17 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 2جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں سات سکیورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔سکیورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا جبکہ 13 دیسی ساختہ بم بھی ناکارہ بنا دیئے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 43 طالبان جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے تھے جبکہ 13 جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ادھر، صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 7 زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش حملہ دشمنوں کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔دوسری جانب ہلمند اور قندھار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا جس کے باعث ایک بڑے علاقے کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں