بھارتی نیوی کا طیارہ بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

بھارتی بحریہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔

281859
بھارتی نیوی کا طیارہ بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

بھارتی بحریہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران بحیرہ  عرب میں گر کر تباہ ہوگیا  ہے ۔

بھارتی نیوی حکام کے مطابق بحریہ کا طیارہ ڈورنیئر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جس میں  پائلٹ سمیت عملے کے 2 ارکان سوار تھے، اس دوران اچانک طیارے کا رابطہ گوا ایئر بیس کے ریڈار سے منقطع ہوگیا جس پر فوری طور پر نیوی کی 6 کشتیوں کو طیارے کی تلاش کے لئے روانہ کیا گیا، حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران  پائلٹ کو سمندر سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا تاہم عملے کے دیگر 2 ا فراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں