افغانستان میں داعش کے خلاف فوجی کاروائی

افغانی فوج نے دہشت گرد تنظیم دولت ِ اسلامیہ کے ملک کے جنوب میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابقہلمند صوبے کے سنگین ضلعے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی گئی

265951
افغانستان میں داعش کے خلاف فوجی کاروائی

افغانستان میں داعش کے خلاف فوجی کاروائی جاری ہے۔
افغانی فوج نے دہشت گرد تنظیم دولت ِ اسلامیہ کے ملک کے جنوب میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابقہلمند صوبے کے سنگین ضلعے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔
افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے 10 ایسے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کا تعلق عراق و شام میں برسر پیکار شدت پسند گروپ داعش سے بتایا جاتا ہے۔
ان جنگجوؤ ں کی ہلاکت کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یہ اطلاعات منظر عام پر آ رہی ہیں کہ ناراض طالبان کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہو رہی ہے۔
حکومت نے ہلاک ہونے والے جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت بطور حافظ واحدی کے نام سے کی ہے، جو گزشتہ ماہ افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کمانڈر ملا عبدالرؤف کا جانشین اور قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عبد الرؤف گوانتاناموبے کا ایک سابق قیدی تھا جس نے طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خود کو ہلمند میں داعش کا رہنما قرار دیا تھا۔
افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے فروری سے ہلمند صوبے میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں