بھارت میں امسال سوائن فلو سے 774 افراد ہلاک

بھارت میں امسال گزشتہ پانچ سالوں کے شدید ترین سوائن فلو کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ بھارت میں گذشتہ دسمبر سے اب تک ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 774 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت کی ریاست راجستھان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے

227988
بھارت میں امسال سوائن فلو سے 774 افراد ہلاک

بھارت میں امسال گزشتہ پانچ سالوں کے شدید ترین سوائن فلو کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔
بھارت میں گذشتہ دسمبر سے اب تک ملک میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 774 تک پہنچ گئی ہے۔
سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد گزشتہ ایک ہفتے میں دگنی ہوگئی ہے اور اس وقت مجموعی طور پرگیارہ ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔
سنہ 2010 کے بعد سے ملک میں سوائن فلو کا یہ سب سے خطرناک حملہ ہے۔ یہ فلو ایچ ون این ون وائرس سے پھیلتا ہے جو سنہ 2009 میں پہلی مرتبہ میکسیکو میں سامنے آیا تھا اور بہت تیزی سے دنیا میں پھیل گیا۔
بھارت کی ریاست راجستھان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے یہ بیماری پھیلی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں