ترکی کی طرف سے افغانستان میں حملے کی مذمت

آج کی طرح ترکی مستقبل میں بھی افغان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی حالت میں رہے گا

221759
ترکی کی طرف سے افغانستان میں حملے کی مذمت

ترکی نے افغانستان میں حملے کی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کل افغانستان کے شہر لوگر کے پولیس اسٹیشن پر 22 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے پر ہمیں شدید افسوس ہے اور اس قسم کے حملے اس تاریخی عمل میں تعطل ڈالنے کی کوشش ہیں کہ جس سے ان دنوں افغانستان گزر رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کی طرح ترکی مستقبل میں بھی افغان حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی حالت میں رہے گا اور یہ کہ دہشت گردی کے حملے کرنے والوں کا ہدف افغانستان کو عدم استحکام کی طرف کھینچنا ہے لیکن وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں