متحدہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا

متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے التوا کے شکار نیوکلئیر پیکیج کے بارے میں اختلافات کے دور کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ کے صدر براک اوباما نے پیر کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی

197383
متحدہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا

متحدہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے۔
متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے التوا کے شکار نیوکلئیر پیکیج کے بارے میں اختلافات کے دور کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
کے صدر براک اوباما نے پیر کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔
صدر اوباما نے نئی دہلی میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک سویلین جوہری معاہدے پر اعتراضات دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان دونوں رہنماؤں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2008 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکہ بھارت کو سول جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا، لیکن اس معاہدے پر پیش رفت نا ہو سکی۔
اتوار کو دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس دورے سے تجارت، دفاع اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق تعاون میں پیش رفت ہو گی۔
صدر براک اوباما کے دورہ بھارت کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نئی دہلی میں پولیس اور فوج کے تقریباً پچاس ہزار اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے نصب کر کے پورے شہر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکہ کے صدر اوباما 2010ء میں بھی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں اور اپنے دور اقتدار میں یہ ان کا بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔
صدر براک اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ہر سال 26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں