طیارہ حد سے زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے تباہ ہوسکتا ہے:جونان

انڈونیشیا کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ 28 گزشتہ دسمبر کو سمندر میں تباہ ہو جانے والے ایئرایشیا طیارے کا پائلٹ جہاز کو بہت تیزی سے بلندی پر لےگیا تھا جس کے بعد طیارہ فضا میں رک گیا اور سمندر میں جا گرا

192258
طیارہ حد سے زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے تباہ ہوسکتا ہے:جونان

انڈونیشیا کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ 28 گزشتہ دسمبر کو سمندر میں تباہ ہو جانے والے ایئرایشیا طیارے کا پائلٹ جہاز کو بہت تیزی سے بلندی پر لےگیا تھا جس کے بعد طیارہ فضا میں رک گیا اور سمندر میں جا گرا۔
ایئر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 کی تباہی کی وجوہات بتاتے ہوئے انڈونیشیا کے وزیر مواصلات اگناسیئس جونان نے پارلیمانی نمائندوں کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ تباہی سے پہلے چھ ہزار فٹ فی منٹ کی تیز رفتار سے بلندی کی جانب پرواز کر رہا تھا۔
جکارتہ میں پارلیمانی نمائندوں کے اجلاس کے بعد وزیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسافر بردار یا جنگی طیارہ اس قدر تیزی سے بلند ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔
یاد رہے کہ ایئر ایشیا کا یہ طیارہ جس پر 162 افراد سوار تھے گزشتہ ماہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا کے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
ماہرین کا خیال یہی ہے کہ اس طیارے کو سامنے سے آتی ہوئی طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں