تمام مذاہب عدم تشدد کا درس دیتے ہیں: پاپائے روم

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسیس نے اپنے دورہ سری لنکا کے دوران مذاہب کے درمیان یک جہتی اور گفت و شنید کے قیام کی ضرورت پر زور دینے سمیت کہا کہ دنیا کے تمام ادیان تشدد کی حوصلہ افزائی کے خلاف ہیں۔

185172
تمام مذاہب عدم تشدد  کا درس دیتے ہیں: پاپائے روم

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسیس ایشیا کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں۔
پاپائے روم کا سلسلے میں پہلا دورہ سری لنکا کا ہوا جس میں ان کا استقبال رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہوا ۔
ہزاروں افراد نے پاپائے روم کا والہانہ خیر مقدم کیا جس کے بعد انہوں نے نو منتخب صدر متھری پالا سری سینا سے ملاقات کی ۔
پاپائے روم نے ملک میں بسے دیگر مذہبی فرقوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے مذاہب کے درمیان یک جہتی اور گفت و شنید کے قیام کی ضرورت پر زور دینے سمیت کہا کہ دنیا کے تمام ادیان تشدد کی حوصلہ افزائی کے خلاف ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں