چین: گودام میں لگی آگ بجھانے میں مصروف پانچ فائر فائٹرز ہلاک

چین میں ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ عملے کے پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے

169677
چین: گودام میں لگی آگ بجھانے میں مصروف پانچ فائر فائٹرز ہلاک

چین میں ایک گودام میں لگی آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ عملے کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
چینی شہر ہربن کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے میں 9 گھنٹوں سے زائد کا وقت لگ گیا ۔
آتشزدگی کےدوران گودام کی تین منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس سے آگ بجھانے میں مصروف 5فائر فائٹرز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 14افراد زخمی ہوئے۔
آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں