افغانستان میں نیٹو کا 13 سالہ مشن ختم ہو گیا

نیٹو حکام اس کے برعکس دعوی کریں بھی تو افغان حکام کے مطابق مشن ناکام رہا ہے

163769
افغانستان میں نیٹو کا 13 سالہ مشن ختم ہو گیا

افغانستان میں نیٹو کا 13 سالہ مشن ختم ہو گیا ہے۔۔۔

امریکہ کی زیر قیادت نیٹو فورسز کا افغانستان میں جاری مشن کل کابل میں منعقدہ سرکاری تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیاہے۔
تیرہ سال قبل 57 ممالک کی شرکت سے شروع ہونے والا ISAF مشن نئے سال کے ساتھ تعاون مشن کی شکل اختیار کر لے گا۔
اس مشن کے دائرہ کار میں 11 ہزار امریکی فوجیوں سمیت کل 13 ہزار 500 غیر ملکی فوجی افغان فورسز کو تربیت، تعاون اور مدد کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ملک میں موجود رہیں گے۔
اب کے بعد ملکی سکیورٹی کی ذمہ داری افغان سکیورٹی فورسز پر ہو گی امریکی فوجی صرف فضائی تعاون فراہم کریں گے۔
امریکی فوجی خصوصی صورتحال میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے آپریشنوں میں بھی شامل ہوں گے۔
نیٹو حکام اس کے برعکس دعوی کریں بھی تو افغان حکام کے مطابق مشن ناکام رہا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2014 کے آغاز سے لے کر ماہِ نومبر تک ملک میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران افغان فورسز کا جانی نقصان بھی 4 ہزار 600 رہا۔
سال 2001 میں افغانستان میں نیٹو فورسز کے آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 3 ہزار 500 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دارلحکومت کابل تک رہنے کے لئے محفوظ جگہ نہیں ہے اور نیٹو فورسز کے انخلاء کے ساتھ طالبان کے حملوں میں سنجیدہ سطح پر اضافہ دیکھا جا رہاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں