ایران کا ڈرون کا کامیاب تجربہ

ایرانی فوج نے پہلی مرتبہ خودکش ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔۔ ،ڈرون موبائل بم،زمینی،سمندری اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا۔ یہ ڈران مسلسل 10 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے

163505
ایران کا ڈرون کا کامیاب تجربہ

ایرانی فوج نے پہلی مرتبہ خودکش ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔یہ تجربہ سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب جاری فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق گراؤنڈ فورسز کے چیف کمانڈر جنرل احمد رضا پورداستان نے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے کو موبائل بم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈرون زمینی، سمندری اور فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔جنرل پورداستان نے ڈرون کا نام نہیں بتایا تاہم ایک اخبار کے مطابق ڈرون کا نام یاسر ہے ۔
ایرانی حکام کے مطابق ڈرون مسلسل 10 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور 360 ڈگری زاویے سے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا سکتا ہے ۔مغربی فوجی ماہرین کے مطابق یاسر امریکی ساختہ سکین ایگل ڈرون کا جدید ورژن ہے ۔
یاد رہے کہ ایران نے دسمبر 2012 میں دعویٰ کیا تھاکہ اس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکہ کا ڈرون زمین پر اتار لیا ہے ۔ایرانی ماہرین نے بعد ازاں امریکی ڈرون کا جائزہ لے کر ملکی ساختہ ڈرونز تیار کئے تھے ۔ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب عالمی پانیوں میں مشقیں شروع کی ہیں۔ان فوجی مشقوں کا مقصد جنگی تجربات کو نئے فوجیوں کو منتقل کرنا ہے ۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشقیں بحرہند، خلیج اومان اور آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ساڑھے 8 لاکھ مربع میل کے علاقے میں کی جا رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں