بھارت کاخلا میں راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ

بھارت کے صوبے اندرا پردیش کے شہر سر ہیری کورٹ کے اڈے سے خلا میں راکٹ چھوڑا گیا ہے۔ بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچا دیا ہے۔ اس راکٹ کے ساتھ ایک غیر انسانی بردارکیپسول بھی جڑا ہوا ہے، جو مستقبل میں انسانوں کو خلا میں پہنچانے کے لیے استعمال ہو گا

152600
بھارت کاخلا میں راکٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ایک نئے راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
بھارت کے صوبے اندرا پردیش کے شہر سر ہیری کورٹ کے اڈے سے خلا میں راکٹ چھوڑا گیا ہے۔
بھارت نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچا دیا ہے۔ اس راکٹ کے ساتھ ایک غیر انسانی بردارکیپسول بھی جڑا ہوا ہے، جو مستقبل میں انسانوں کو خلا میں پہنچانے کے لیے استعمال ہو گا۔ اس کامیاب تجربےکو بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ راکٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کی مدد سے کمیونیکیشن اور دیگر بھاری سیٹلائٹس کو خلا میں پہنچایا جا سکے گا۔
بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اِسرو کے چیئرمین کے ایس رادھا کرشن نے کہا ہے کہ یہ بھارتی خلائی پروگرام کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔
بھارت نے گزشتہ سال اپنا ایک راکٹ مریخ بھی روانہ کیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں