افغانستان وزارت دفاع کی بس پر خود کش بم حملہ

دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی بس پر خود کش بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے

147961
افغانستان وزارت دفاع کی بس پر خود کش بم حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی بس پر خود کش بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے وزیر داخلہ ایوب سولنگی نے کہا ہے کہ حملہ دارالحکومت کے علاقے پولے آرتل میں کیا گیا اور اس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افرادفوجی ہیں۔
حملے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کے جل کر ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
آگ لگنے کے بعد بس مکمل طور پر جل گئی اور عینی شاہدوں کے مطابق فائربریگیڈ کا عملہ واقعے سے دو گھنٹے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے حملے میں بیسیوں افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
واضح رہے کہ کل بھی کابل میں نامعلوم افراد کے مسلح حملے میں سپریم کورٹ کے سیکرٹری جنرل عیقح اللہ رؤف ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں