مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں، 8 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

136782
مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں،  8 افراد ہلاک


مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سے علاقے میں داخل ہونے والے بعض افراد اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں دو فوجی اور 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ مسلمانوں کی اکثریت کا علاقہ کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہے اور دونوں ممالک کشمیر کے اس کا حصہ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان وقتاً فوقتاً بحران پیدا ہوتا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے لیکر ابتک بھارتی انتظامیہ کے خلاف برسر پیکار گروپ آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں ابتک 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے وادی کشمیر کے مجوزہ دورے کے خلاف بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے پیر کو ہڑتال کی کال دی ہے۔انہوں نے بڈگام ، پلوامہ اور بارہمولہ کے اضلاع میں منگل کو نام نہاد انتخابات کے تیسرے مرحلے کے خلاف بھی عام ہڑتال کی کال دی ہےجبکہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے ایک بیان میں انتخابی ڈھونگ میں ووٹ ڈالنے کی شرح کے بارے میں بھارت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ وہ کشمیریوں سے انکے مستقبل کے بارے میں رائے جاننے کیلئے مقبوضہ علاقے میں ریفرنڈم کرائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں