تبت میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ

چین کے جنوب مغرب میں واقع خود مختار تبت میں آنے والے اس شدید زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کے بارے میں تا حال کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی

201629
تبت میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ

چین میں 6٫3 کی شدت کا زلزلہ پیش آیا ہے۔
چینی زلزلہ مرکز نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں صوبہ سچوان میں واقع تبت خود مختار علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 6٫3 کی شدت کا ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ زلزلہ جو کہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 55 منٹ پر آیا کا مرکز 18 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
اس دوران کسی قسم کے مالی و جانی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں