مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا نفاذ

ہندوستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں مقامی حکومت نے شعیوں کی ماہ محرم کی مناسبت سے تقریب کے انعقاد کو روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مسلمان مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ۔

179558
 مقبوضہ جموں کشمیر میں  کرفیو کا نفاذ


ہندوستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں مقامی حکومت نے شعیوں کی ماہ محرم کی مناسبت سے تقریب کے انعقاد کو روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مسلمان مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ۔پولیس نے تقریب میں شرکت کرنے والے سینکڑوں مسلمانوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس پھیکی اور لاٹھی چارج کیا ۔پولیس انسپکٹر عبدل غنی نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عام طور پر نسلی فسادات پیش آنے والے گرو بازار کے علاقے سے سنیوں کے جائے رہائش علاقوں میں داخلے کی تقریب کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ پولیس کے بعض حکام کیمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور جموں کشمیر کے شہر سری نگر کے بعض علاقوں میں منعقدہ تقریبات کے ہندوستان کے خلاف مظاہر وں کی شکل اختیار کرنے کی روک تھا م کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں