افغانستان میں خونی دن

افغانستان میں کل چار مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے

177739
افغانستان میں خونی دن

افغانستان میں کل چار مختلف شہروں میں تشدد کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوست اور غزنی کے شہروں میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 12 طالبان ہلاک اور 11 زخمی ہو ئے ہیں۔
لوگر شہر کی تحصیل باراکے باراک میں طالبان کی طرف سے راستے کے کنارے پر نصب کردہ بم پولیس کی گاڑی گزرنے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
اُرُزگان میں ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے باپ اور تین بھائیوں کو ہلاک کر دیا، نوجوان کی شناخت اور حملے کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
پیروان شہر سے طالبان کا فائر کیا گیا میزائل بگرام جیل میں گرا جس کے نتیجے میں 26 قیدی زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کی سب سے بڑی امریکی بیس بھی بگرام کے اندر واقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں