افغانستان کے لیے سلسلہ استنبول اجلاس

بیجنگ میں منعقدہ وزراء خارجہ کے چوتھے اجلاس میں ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے افغانستان میں سلامتی و استحکام کے حوالے سے اہم پیغامات دیے

176002
افغانستان کے لیے سلسلہ استنبول اجلاس

ترکی، افغانستان کے لیے علاقائی سلامتی و تعاون کا مقصد بنانے والے سلسلہ استنبول میں فعال کردار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
سلسلہ استنبول وزراء خارجہ کا چوتھا اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا۔
یہ اجلاس کہ جس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کر رہے ہیں میں 13 علاقائی ملکوں سمیت اس سلسلے کی حمایت کرنے والے ملکوں کے نمائندوں، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی ۔
وزیر چاوش اولو نے اجلاس سے خطاب میں مشکلات سے نمٹنے کی راہ میں باہمی رابطے و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ "بحیثیت ترکی ہم افغانستان کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھیں گے۔ کیونکہ افغانستان کو در پیش مسائل محض ملکی نہیں علاقائی ہیں۔دہشت گردی اور منشیات کی اسمگللنگ جیسے مسائل کے خلاف باہمی تعاون پر مبنی جدوجہد لازم و ملزوم ہے۔ اور اس جدوجہد میں کامیابی کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے۔ "
ترکی کے ، ترکی زبان بولنے والے ملکوں کی کونسل کے صدر ہونے کی یاد دہانی کروانے والے ترک وزیر کا کہنا تھا کہ" ہم آذربائیجان، قازقستان اور کرغزستان کے وزراء خارجہ کے نام پر افغانستان کے ساتھ باہمی تعاون کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں۔
چاوش اولو نے علاوہ ازیں پاکستان اور ترکمانستان کے وزراء خارجہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کیے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں