سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں ہلاکتوں کا امکان

سری لنکا کے محکمہ قدرتی آفات کے مطاب، چائے کی پیداوار کے علاقے کوس لانڈ ا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اورشدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے کی زد میں کئی دیہات آگئے جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 300 سے زائدلاپتہ ہوگئے

174497
سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے درجنوں ہلاکتوں کا امکان

سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 100 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
سری لنکا کے محکمہ قدرتی آفات کے مطاب، چائے کی پیداوار کے علاقے کوس لانڈ ا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اورشدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے کی زد میں کئی دیہات آگئے جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 300 سے زائدلاپتہ ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس آفت سے نمٹنے کے لئے سیکڑدوں فوجی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور مٹی تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ 140 سے زائد گھر مٹی کے تلے دبے ہوئے ہیں اور یہاں زیادہ تر وہ خاندان آباد تھے جو چائے کی کاشت کاری کیا کرتے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن صدر نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تمام وسائل بروئے کار لاکر کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے جب کہ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بھاری مشینری کو لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں