کابل: سڑک کنارے دھماکہ چار فوجی ہلاک

افغانستان میں آج صبح ہونے والے ایک بم حملے میں افغان فوج کے چار اہلکار ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے

164735
کابل: سڑک کنارے   دھماکہ چار فوجی ہلاک

افغانستان میں آج صبح ہونے والے ایک بم حملے میں افغان فوج کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے بتایا کہ بارودی مواد ایک سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہےکہ فوجی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں وزارت دفاع کے دفتر کی جانب جا رہی تھی۔
اس حملے میں بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ فوجی اور چھ عام شہری ہیں۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں