ہانگ کانگ دوبارہ سے مظاہروں کی لپیٹ میں

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین نے ہفتہ کی صبح دوبارہ ان مقامات پر قبضہ کرنا شروع کر دیا جہاں سے پولیس نے انھیں نکال باہر کیا تھا۔ جمعہ کو دیر گیے پولی کی جانب سے مظاہرے کی جگہ سے رکاوٹیں ہٹانے اور لوگوں کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوئے

162927
ہانگ کانگ دوبارہ سے مظاہروں کی لپیٹ میں

ہانگ کانگ     میں جمہوریت نواز مظاہرین نے ہفتہ کی صبح دوبارہ ان مقامات پر قبضہ کرنا شروع کر دیا جہاں سے پولیس نے انھیں نکال باہر کیا تھا۔
جمعہ کو دیر گیے پولی کی جانب سے مظاہرے کی جگہ سے رکاوٹیں ہٹانے اور لوگوں کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوئے جب کہ اس موقع پر ہونے والی ہاتھا پائی میں 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے کم از کم 26 افراد کو حراست میں بھی لیا۔
قبل ازیں رواں ہفتے مظاہرین کی قیادت کرنے والے رہنماؤں اور حکومت کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی گئی تھی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے پولیس کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔ جواباً پولیس نے مرچ کا اسپرے بھی استعمال کیا۔ پولیس نے آہنی رکاوٹوں کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ مظاہرین میں شامل کئی افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اِن میں ایک شخص کے سر پر چوٹ بھی لگی۔
مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور مرچوں کا اسپرے کیا۔
یہ مظاہرین گزشتہ تین ہفتوں سے بیجنگ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کے 2017ء میں ہونے والے انتخاب کے لیے وہ امیدواروں کی چھان بین کرے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں