جنداللہ تنظیم کا لیڈر مارا گیا

افغانستان میں سر گرم عمل جنداللہ تنظیم کے لیڈر ملا شمس الدین کو ایک فضائی کاروائی کےد وران ہلاک کر دیا گیا، یہ تنظیم کچھ مدت سے شمالی افغانستان مین دہشت گرد کاروائیاں کر رہی ہے

161510
جنداللہ تنظیم کا لیڈر مارا گیا

افغانستان میں تنظیم کے لیڈر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق شمالی افغانستان میں کیے گئے فضائی حملے میں جنداللہ تنظیم کا لیڈر ملا شمس الدین ہلاک ہو گیا ہے۔
افغان خفیہ سروس کے ترجمان حسیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ملا شمس الدین سمیت تنظیم کے کمانڈروں میں سے حافظ اسد کو مردہ حالت میں برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدیقی اپنی تنظیم کی ملک کے شمالی علاقہ جات میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی کمان کر رہا تھا۔
تہار پولیس کے ترجمان خلیل عاصر کا کہنا ہے کہ ملا شمس الدین کی ہلاکت سے تنظیم پر کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
عاصر نے بتایا کہ جنداللہ تنظیم کہ جس کا مرکز ازبیکستان میں ہے ، پہلے پہل افغانستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں مصروف نہیں تھی تا ہم اس نے حالیہ چند برسوں سے اب ملک کے شمالی علاقوں میں اپنے قدم جمانے شروع کر دیے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں