الہام توحتی کو تاعمر قیدبا مشقت کا حکم

چین میں اُیغور ماہرِ تعلیم الہام توحتی کوملک کو تقسیم کرنے کے جرم میں تا عمر قید با مشقت کا حکم سنایا گیا ہے

135292
الہام توحتی کو تاعمر قیدبا مشقت کا حکم

چین میں اُیغور ماہرِ تعلیم الہام توحتی کو تا عمر قید با مشقت کا حکم سنایا گیا ہے۔
توحتی کے وکیل نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ توحتی کو ملک کو تقسیم کرنے کے جرم میں یہ سزا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ توحتی کے خلاف عدالتی کاروائی بند کمرے میں ہوئی تھی کہ جس میں انہوں نے خود پر عائد تمام الزامات ردکر دیئے تھے۔
بیجنگ کی مِن زُو یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پینتالیس سالہ پروفیسر توحتی کو اس سال پندرہ جنوری کو ملک کو تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے ان کے موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر ذاتی اشیا کو قبضے میں لےلیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں