افغانستان:خود کش حملے میں چھہ افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان نے خود کش حملہ کیا جس میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں

108240
افغانستان:خود کش حملے میں چھہ افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان نے خود کش حملہ کیا۔
اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی سرحد کے قریب واقع افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی کا کہنا ہے کہ جلال آباد میں واقع قومی سلامتی کے محکمے پر حملے کے بعد طالبان اور افغان حفاظتی دستوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں