نیپال: مون سون بارشوں سے تباہی سو افراد ہلاک

نیپال میں مون سون بارشوں کے بعد زمینی تودے گرنے سے کم از کم ایک سو ایک افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو چھتیس سے زیادہ لاپتہ ہیں

94309
 نیپال: مون سون بارشوں سے تباہی سو افراد ہلاک

نیپال میں مون سون بارشوں کے بعد زمینی تودے گرنے سے کم از کم ایک سو ایک افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو چھتیس سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
نیپال میں مون سون کی شدید بارشیں بڑی تعداد میں مکانات کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ایک طرف امدادی ٹیمیں زمینی تودوں میں سے مزید لاشیں برآمد کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں ہیضے کی وباپھوٹ پڑنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سے جاری مسلسل بارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر سیلاب آیا ہے اور زمینی تودے گرے ہیں اور ملک کے مختلف حصوں پر موت اور تباہی و بربادی کا راج ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں