افغانستان: بم حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اور دھماکا خیز مواد سونگھنے والا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہو گیا

101863
افغانستان:  بم حملے میں تین امریکی فوجی  ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اور دھماکا خیز مواد سونگھنے والا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہو گیا۔
افغانستان میں اتحادی فوج نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی امریکی موٹر سائیکل کے پاس سے گزرے تو زور دار دھماکہ ہو گیا۔
طالبان نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
دوسری جانب امریکی اور افغان حفاظتی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے صدارتی انتخابات کی دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پردھاندلیوں اور انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ہیں اور الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا ہے



ٹیگز:

متعللقہ خبریں