افغانستان: ووٹوں کی گنتی کا کام جاری

ملک بھر میں کوئی سنجیدہ مسئلہ پیش آئے بغیر انتخابات مکمل ہو گئے ہیں: یوسف نورستانی

95183
افغانستان: ووٹوں کی گنتی کا کام جاری

افغانستان میں کل صدراتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کا انعقاد ہوا۔
ووٹ دالنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوا۔
بھاری سکیورٹی تدابیر کے ساتھ منعقدہ انتخابات میں عوام نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
افغانستان کے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے سربراہ یوسف نورستانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کوئی سنجیدہ مسئلہ پیش آئے بغیر انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔
تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ انتخابات کے آغاز سے لے کر اختتام تک طالبان نے پولنگ اسٹیشنوں پر کُل 246 حملے کئے ہیں۔
انتخابی کمیشن کے شیڈول کے مطابق دوسری راؤنڈ کے نتائج کا اعلان 2 جولائی کو کیا جائے گا، 15 جولائی تک شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد 22 جولائی کو حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں سابقہ وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اور سابقہ وزیر خزانہ اشرف غنی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں