جنوبی کوریا کے مصور میونگ منہو نے زلزلے کی عکاسی بامعنی خاکے سے کی

"میں اپنے بھائیوں کے ملک ترکیہ کو ڈرائنگ کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ملک اتنا نہیں ٹوٹے گا جتنا میرا دل۔"

1945231
جنوبی کوریا کے مصور میونگ منہو نے زلزلے کی عکاسی بامعنی خاکے سے کی

 

جنوبی کوریا کے مصور میونگ منہو نے کہ 6 فروری کو کہرامانماراس میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد ایک معنی خیز ڈرائنگ کے ساتھ ترکیہ اور جنوبی کوریا کے درمیان 73 سال پرانے بھائی چارے کے رشتوں کی تصویر کشی کی ہے۔

Myeong Minho نے کوریائی جنگوں میں ترک فوجیوں کے تعاون اور زلزلے کے بعد ترکیہ آنے والے جنوبی کوریا کی ریسکیو  ٹیم  کی امدادی سرگرمیوں  کی  دو الگ خاکوں کے ساتھ  عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنی ڈرائنگ کے ساتھ، منہو نے کہا، "میں اپنے بھائیوں کے ملک ترکیہ کو ڈرائنگ کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ملک اتنا نہیں ٹوٹے گا جتنا میرا دل۔"

1950-1953 کے درمیان، ترکیہ نے بین الاقوامی  تعاون  کے حصے کے طور پر شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ میں فوجی بھیجے تھے۔

جنگ کے آغاز سے لیکر  جولائی 1953 میں جنگ بندی  تک  کل 14,936 ترک فوجیوں نے کوریا میں خدمات انجام دیں۔ ان میں سے 721 جان کی بازی ہار گئے، 175 لاپتہ ہوئے ،  234  جنگی اسیر بنا لیے گئے اور  2147 زخمی ہوئے۔ جنوبی کوریا ترک نے  فوجیوں کے اس تعاون  کو  فراموش نہیں کیا  اور دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص دوستی قائم ہو گئی۔

زلزلے کے حوالے سے جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا  کہ اس مشکل وقت میں میرا دل ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہے۔ کوریا ان لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ ہم ترکیہ کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کے ساتھ ہمارا وہ بھائی چارہ ہے جو کوریا کی جنگ میں خون میں رنگا  تھا۔



متعللقہ خبریں