ٹی آر ٹی کے 'تابی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کی پہلی سالگرہ

ہم فی الحال یہ مواد اپنے صارفین کو ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو  5 زبانوں میں پیش کر رہے ہیں

2138314
ٹی آر ٹی کے 'تابی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کی پہلی سالگرہ

ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مہمت زاہد سوباجی  کا کہنا ہے کہ "تابی محض  TRT کامنصوبہ نہیں ، یہ جمہوریہ ترکیہ کا منصوبہ ہے۔ تابی کی ایک اور بہت اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کا تمام  ترسافٹ ویئر اور تکنیکی ڈھانچہ مقامی اور قومی پیداوارہے۔"

بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جسے TRT ترک ٹی وی سیریز کی بین الاقوامی مانگ کو پورا کرنے اور انہیں دیکھنے کی نئی عادت سے ہم آہنگی کے لیے قائم کیا گیا تھا، 4 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ منا رہا ہے۔

" ہمیں متحد کرنے والی کہانیاں"  نعرے کے ساتھ  اپنا وجود پانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایکشن رومانوی کامیڈی ، جاسوسی اور نوجوانوں کی ٹی وی سیریز  کے ساتھ ہر عمر اور ذوق کے لیے اپنے ناظرین کو  مواد پیش کرتا ہے ۔

اپنے بیان میں TRT کے ڈائریکٹر جنرل سوباجی نے اس بات پر زور دیا کہ، ایک ادارے کے طور پر، انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے شعبے میں پرجوش انداز میں داخل ہونے کو  اپنا فرض سمجھا اور اس  تناظر  میں تابی  کو عملی جامہ پہنایا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زیادہ تر مغرب سے تعلق رکھتے  ہیں اور یہ پلیٹ فارم ناظرین  پر ایک ناگزیر مسلط ہیں، سوباجی  نے درج ذیل جائزے پیش کیے: " اس مسلط کے سامنے بلا متبادل ہونے والے  ناظرین جو نادانستہ طور پر ثقافتی تباہی کا شکار ہیں کو ہم  منفرداور صاف مواد پیش کرتے ہیں۔ ہم 5 بلین لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتے ہیں، جن کا پروڈکشن میں کبھی خیال نہیں رکھا گیا ہے۔ دنیا جو برسوں سے ایک ہی ذریعہ سے استفادہ کر رہی تھی ،  ہم 5 ارب انسانوں کو ان کی کہانیاں بیان کرنے والا ایک پلیٹ فارم پیش کر رہے ہیں۔  لہذا زیادہ انصاف پسند دنیا کے لیے جدوجہد کر نے والے ترکیہ کے سرکاری  نشریاتی ادارے کی حیثیت سے  ہم تابی کی وساطت سے ڈیجیٹل میدان میں کہیں زیادہ منصفانہ دنیا  کا قیام ممکن ہے ، پیغام دے  رہے  ہیں۔ "

تابی پر 30 سے ​​زیادہ منفرد پروڈکشنز اور 20 ہزار گھنٹے سے زیادہ کا مواد موجود  ہونے کی توضیح کرتے ہوئے مہمت زاہد  سابا جی نے کہا، "ہم فی الحال یہ مواد اپنے صارفین کو ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو  5 زبانوں میں پیش کر رہے ہیں ۔ ہم اس کے ساتھ ساتھ بہت سے ایوارڈ یافتہ غیر ملکی مواد  کو بھی  اپنے سبسکرائبرز  تک پہنچا رہے ہیں۔ چونکہ ہم تکنیکی اور مواد دونوں کے لحاظ سے اعلی معیار کے ساتھ پروڈکشن کو ترجیح دیتے ہیں، اس لیے ہم اپنے  منفرد مواد کے علاوہ دیگر پروڈکشنز کے بارے میں بڑی  حساسیت سے کام لے رہے ہیں۔"

سوباجی نے تابی کے سفر میں  نئے منصوبوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ"ہمارے ہدف کے ناظرین پوری دنیا ہیں۔ اس لحاظ سے تابی بہت جلد اپنے بین الاقوامی وجود کی بدولت پوری دنیا میں ترک پروڈکشنز کی مانگ کو پورا کرنے میں ایک اہم خلا کو پُر کرے گا۔ تابی  اگلے سیزن سے شروع ہو  کر 3 سالوں تک ، 1TRT اور TRT Spor کے  ہمراہ  UEFA چیمپئنز لیگ، یوروپا لیگ اور UEFA کانفرنس لیگ میچوں کی بھی  میزبانی  کرے گا۔"

https://www.tabii.com



متعللقہ خبریں