شاہ چارلس کا کرسمس پیغام، مہنگائی سے متعلقہ حصہ مرکزِ توجہ بن گیا

ملک میں بِلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں اور فوڈ بینکوں کی طرف رجوع کرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور مجھے ان حالات پر اندیشوں کا سامنا ہے: شاہ چارلس سوئم

1923809
شاہ چارلس کا کرسمس پیغام، مہنگائی سے متعلقہ حصہ مرکزِ توجہ بن گیا

انگلینڈ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی شاہی خاندان کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

شاہ چارلس سوئم نے کرسمس کے لئے جاری کردہ خصوصی پیغام میں مہنگائی پر اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔

شاہ چارلس سوئم کا یہ کرسمس پیغام تاج و تخت سنبھالنے کے بعد جاری کردہ پہلا پیغام ہے۔

شاہ چارلس نے ونڈسر قلعے میں روایت کے برعکس بیٹھ کر نہیں کھڑے ہو کر کرسمس پیغام جاری کیا۔ پیغام کا خاص طور پر مہنگائی سے متعلقہ حصہ توجہ کا مرکز بنا ہے۔

جنگوں، بھوک  اور قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں درپیش مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  شاہ چارلس نے کہا ہے کہ یہ سال انگلینڈ کے لئے بھی ایک مشکل سال رہا ہے۔ ملک میں بِلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں اور فوڈ بینکوں کی طرف رجوع کرنے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے اور مجھے ان حالات پر اندیشوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں نومبر 2022 کی سالانہ افراطِ زر کی شرح 10،7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں توانائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کثیر تعداد میں شہریوں کو مشکلات کا شکار کئے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں پہلا کرسمس پیغام 1932 میں شاہ جارج پنجم نے ریڈیو سے جاری کیا تھا۔ ملکہ الزبتھ دوئم کے 1952 میں تخت نشین ہونے کے بعد کرسمس پیغام ہمیشہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے جاری کیا جاتا رہا۔ ملک میں کرسمس پیغام جاری کرنے والا آخری مرد حکمران 1951 میں شاہ جارج ششم تھا۔



متعللقہ خبریں