ترک مملکتوں کا نیا ثقافتی دارالحکومت شوشا شہر

میرینوس اتاترک کلچر  اینڈ کنونشن  سینٹر میں منعقدہ تقریب میں  مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ترک  ممالک کے  لوک رقص طائفوں   کی کارکردگی کو خوب داد ملی

1917182
ترک مملکتوں کا نیا ثقافتی دارالحکومت شوشا شہر

"ترک برادری کے کا ثقافتی دارالحکومت" کا عنوان برصا سے آذربائیجان کے شہر شوشا  کو منتقل کر دیا گیا۔

2022 کے ٹائٹل ہولڈر برصا میں  اس عنوان کی منتقلی  تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں شوشا کے لیے مخصوص گیت  بجائے گئے۔

معروف فیشن ڈیزائنر گلنارے خلیلووا نے بھی اس تقریب میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا۔

پوڈیم پر ماڈلز نے شوشا کے مقامی کپڑوں کی نمائش کی۔

میرینوس اتاترک کلچر  اینڈ کنونشن  سینٹر میں منعقدہ تقریب میں  مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ترک  ممالک کے  لوک رقص طائفوں   کی کارکردگی کو خوب داد ملی۔

پروگرام کے اختتام پر، برصا کے میئر علی نور اکتاش نے شوشا میں آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے آیدن کریموف کو ترک دنیا کے ثقافتی دارالحکومت کی علامت پیش کی۔



متعللقہ خبریں