کشمیر کا مسئلہ محبت کے آڑے ،مگر دل کی کون سنے

امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد سمیتھا کالان اور پاکستانی نژاد فرحان حسین نےاپنی شادی کےلیے ہندوستان یا پاکستان کے بجائے ترکی سیاحتی شہر انطالیہ کا انتخاب کیا جہاں ان کی شادی خانہ آبادی دھوم دھام سے ہوئی

1832436
کشمیر کا مسئلہ  محبت کے آڑے ،مگر دل کی کون سنے
pakistan-hindistan dugun evlilik.jpg
pakistan-hindistan dugun evlilik.jpg
pakistan-hindistan dugun evlilik.jpg

بھارت اور پاکستان میں مسئلہ کشمیر کا تنازعیہ عام شہریوں  کی خوشیوں پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

امریکہ میں مقیم بھارتی نژاد سمیتھا کالان اور پاکستانی نژاد فرحان حسین نےاپنی شادی کےلیے ہندوستان یا پاکستان کے بجائے ترکی سیاحتی شہر انطالیہ کا انتخاب کیا ۔

 جوڑے نے گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 دونوں کے خاندانوں نے ان کے اس فیصلےپر ناک بھون ضرور چڑھائی مگر جوڑے کو جاننے اور پرکھنے کے بعد اس شادی پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔

اس کے بعد شادی کی تقریب کے انعقاد کا مسئَلہ تھا جس پر انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے بجائے ترک سیاحتی شہر انطالیہ کا انتخاب کیا ۔

شادی کی یہ تقریب ہندوستانی و پاکستانی روایات کے مطابق سر انجام پائی گئی،اسلامی روایات کے تحت نکاح کا اہتمام کیا گیا اور باقی رسومات ہندوستانی روایات کے تحت ہوئیں۔

جوڑے کے عزیز و اقارب نے اس تقریب میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس کے شرکت  کرتےہوئے اور نئے نویلے جوڑے کو مبارک باد پیش کی ۔



متعللقہ خبریں