گذشتہ سال استنبول نے 90 لاکھ 25 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی

گذشتہ سال 80 فیصد اضافے کے ساتھ استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ 25 ہزار 4 ہو گئی

1772169
گذشتہ سال استنبول نے 90 لاکھ 25 ہزار سیاحوں کی میزبانی کی

استنبول نے گذشتہ سال 9 لاکھ 25 ہزار 4 سیاحوں کی میزبانی کی۔

ضلعی ثقافت و سیاحت ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں استنبول کی سیر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد50 لاکھ ایک ہزار 981 تھی جو 2021 میں 80 فیصد اضافے کے ساتھ 90 لاکھ 25 ہزار 4 ہو گئی۔

گذشتہ سال استنبول ائیر پورٹ سے 62 لاکھ 45 ہزار 189، استنبول صبیحہ گیوکچین ائیر پورٹ سے 27 لاکھ 28 ہزار 500 اور اتاترک ائیر پورٹ سے 14 ہزار 210 سیاح استنبول میں داخل ہوئے۔

2021 میں بحری راستے سے شہر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 37 ہزار 100 رہی۔

گذشتہ سال ترکی آنے والے 8 لاکھ 32 ہزار 915 سیاحوں کے ساتھ جرمنی پہلے، 7 لاکھ 69 ہزار 127 سیاحوں کے ساتھ ایران دوسرے، 7 لاکھ 47 ہزار 285 سیاحوں کے ساتھ روس تیسرے اور 3 لاکھ 79 ہزار 572 سیاحوں کے ساتھ فرانس چوتھے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں