کپادوکیہ میں ہاٹ ائیر بالون اتا ترک کے پوسٹروں اور ترک پرچموں سے سج گئے

کپادوکیہ میں آج صبح ہاٹ ائیر بالونز اپنی ٹوکریوں پر لگے مصطفیٰ کمال اتاترک کے پوسٹروں اور ترک پرچموں کے ساتھ ہوا میں بلند ہوئے

1726525
کپادوکیہ میں ہاٹ ائیر بالون اتا ترک کے پوسٹروں اور ترک پرچموں سے سج گئے

ترکی کے قدرتی حسن اور تاریخی و ثقافتی دولت سے مالا مال سیاحتی شہر کپادوکیہ میں ہاٹ ائیر بالونز نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ترک پرچموں اور مصطفیٰ کمال اتاترک کے پوسٹروں کے ساتھ پرواز کی۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے 'یونیسکو' کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل پریوں کی چمنیوں اور قدرتی چٹانی ساختوں سے بھری وادیوں، چٹانوں میں کھدے مناستروں اور زیرِ زمین شہروں کی وجہ سے مشہور کپادوکیہ میں آج صبح ہاٹ ائیر بالونز اپنی ٹوکریوں پر لگے مصطفیٰ کمال اتاترک کے پوسٹروں اور ترک پرچموں کے ساتھ ہوا میں بلند ہوئے۔



متعللقہ خبریں