جرمن سیاحوں کا سائیکل سوار جوڑا قونیہ پہنچ گیا

سفر کے دوران بہت سے مہمان نواز انسان ہمیں ملے لیکن ان میں سب سے گرمجوش انسان ہمیں ترکی کے ہیں: جولے

1709166
جرمن سیاحوں کا سائیکل سوار جوڑا قونیہ پہنچ گیا

بائیسکل پر ایشیاء کے ٹوئر پر نکلنے والا جرمن جوڑا ترکی کے ضلع قونیہ پہنچ گیا ہے۔

فوری طبّی ٹیکنیشن اووے اور اس کے اہلیہ ڈاکٹر جولے راسکے نے ہمالیہ سلسلہ کوہ کو دیکھنے کے لئے ماہِ اپریل میں بائیسکل پر سفر کا آغاز کیا۔

اپنے سفر کے دوران جوڑے نے 7 ہزار 700 کلومیٹر سفر طے کیا اور 7 ممالک کی سیر کی۔  ترکی پہنچنے پر سیاحوں کے جوڑے نے ضلع قونیہ میں قیام کیا اور ترک کوآپریٹیو نے ایک ہوٹل میں ان کی میزبانی کی۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں طبّی ٹیکنیشن اووے نے کہا ہے کہ " ترکی کے اس خوبصورت شہر کے بعد ہم کپادوکیہ اور وہاں سے وان جھیل جانا چاہتے ہیں۔ اس سفر میں ہمیں کسی کا تعاون حاصل نہیں ہے ہم اپنی بچت سے اس سفر پر نکلے ہیں۔ اس وقت تک کسی نے اس طرح ہوٹل میں ہماری میزبانی نہیں کی تھی۔ یہاں ہم نے بہترین کھانے کھائے۔ ترکوں کی مہمان نوازی حقیقتاً بہت منفرد ہے"۔

جولے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " سفر کے دوران بہت سے مہمان نواز انسان ہمیں ملے لیکن ان میں سب سے گرمجوش انسان ترکی کے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ہمیں چائے اور کھانے کی دعوت دی۔ہم اس مہمان نوازی  اور میزبانی پر ترکوں اور بے شہر ثقافتی و سیاحتی سوسائٹی کے سربراہ مصطفیٰ بیوک کافالی  کا شکریہ ادا کرتے ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں