پکاسو کی مسروقہ تصویر یونان سے برآمد کر لی گئی
یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو تصاتصاویر مل گئی ہیں
یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو تصاویر مل گئی ہیں۔
پولیس کو یہ تصاویر دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی ہیں ان میں سے ایک تصویر میں دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن انیس سو انتالیس میں کیوبا کی ایک خاتون کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا تھا۔
دوسری پینٹنگ میں ہالینڈ کے مصور مونڈریان نے سن انیس سو پانچ میں ایک پون چکی کو تخلیق کیا تھا۔
پولیس نے فروری میں ان فن پاروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی تھی کیونکہ ماہرین کے مطابق پیکاسو کی یہ نایاب پینٹنگ ابھی تک فروخت نہیں کی گئی، اس لیے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر یونان میں ہی موجود ہیں۔
متعللقہ خبریں
ٹی آر ٹی کے 'تابی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کی پہلی سالگرہ
ہم فی الحال یہ مواد اپنے صارفین کو ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو 5 زبانوں میں پیش کر رہے ہیں