صدر ایردوان کے پوتے سمیت 136 حافظان کو اسناد

تقریب میں حفاظ نے قران کریم کی بعض آیات اور سورتیں پڑھ کر سنائیں تو صدر ایردوان نے بھی قرآن ِ کریم کی تلاوت کی

1647905
صدر ایردوان کے پوتے سمیت 136 حافظان کو اسناد

صدر رجب طیب ایردوان نے  استنبول کی آیا صوفیا جامع کبیرہ  میں منعقدہ   مرمرا انادولو امام خطیب ہائی اسکول  کے حافظانِ قران  کو اسناد  عطا کرنے کی  تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں136  حفاظ طلبا کو اسناد عطا کی گئیں۔

اس تقریب میں حفاظ نے قران کریم کی بعض آیات اور سورتیں پڑھ کر سنائیں تو صدر ایردوان نے بھی قرآن ِ کریم کی تلاوت کی۔

تقریب میں صدر ایردوان کے پوتے  عمر طیب اور اسپیکر ِ اسمبلی  مصطفی ْی شن توپ کے  برخودار عمر عاصم  نے بھی اسناد  وصول کیں۔

حافظان کو مختلف تحفے تحا ئف دیے  جانے والی تقریب کے اختتام پر  صدر ایردوان نے  ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی اتروائی۔

اس موقع پر نائب صدر فواد اوکتائے،  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکر علی ایرباش اور  حافظان کے  والدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں