پرازوں کے منسوخ ہونے کے باوجود 60 فیصد روسی سیاحوں نے ترکی میں بکنگ کو منسوخ نہیں کیا

عام وبا کی وجہ سے پروازوں کی پابندی کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے

1646122
پرازوں  کے منسوخ ہونے کے باوجود 60 فیصد روسی سیاحوں نے  ترکی  میں بکنگ کو منسوخ نہیں کیا

روسی  سیاحوں  کے 60 فیصد سے زائد  نے پروازوں پر پابندی ہونے کے باوجود  ترکی میں  اپنی بکنگ کو منسوخ نہیں کی۔

روسی ٹور ایجنسیوں کی یونین  کے  نائب صدر دیمتری گورین  نے ماسکو میں  منعقدہ ڈیجیٹل ایوی ایشن  اینڈ ٹریول  فورم   میں  اپنے خطاب میں ترکی اور روس کے درمیان 15 اپریل  تا یکم جون پروازوں کی بندش  کے بارے میں اپنے  جائزے پیش کیے۔

پروازوں کی پابندی  کے باعث  تقریباً 5 لاکھ سیاحوں کے  مذکورہ دورانیہ میں ترکی   نہ جا سکنے کی وضاحت کرنے والے گورین  نے بتایا کہ ہمارے سروے کے مطابق  روسی سیاحوں  کے 60 فیصد سے زائد نے  ترکی میں  اپنے منصوبہ کردہ  تعطیل پروگرام کو منسوخ نہیں کیا بلکہ بعد کی تاریخوں کو ملتوی  کر دیا  ہے۔  اب تک 18 فیصد نے دیگر ممالک  میں چھٹیاں منائی ہیں جبکہ 15 فیصد نے   روس میں ہی  تعطیلات کو منانے  کو ترجیح دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں